Title | : | Talash /تلاش |
Author | : | |
Rating | : | |
ISBN | : | 969503425X |
Language | : | Urdu |
Format Type | : | Hardcover |
Number of Pages | : | 270 |
Publication | : | Published January 1, 2006 |
Talash /تلاش Reviews
-
Another book making me feel , worthless as a person to rate it. Must read if you want to know how Islam is supposed to be and how it can guide us instead being misguided by the religious scholars who set up a shop in the name of religion
-
صرف دو تین سال پہلے ہی کی بات ہے کہ میں کسی عالمِ دین کی رائے کو ممتاز مفتی کی رائے پر فوقیت دیتا تھا. میں سوچتا تھا کہ ان کے مداح وہ لوگ ہیں جو فیشنی صوفی ہیں جو دین کے بارے میں کچھ جانتے نہیں مگر اشفاق احمد اور ممتاز مفتی کی کتب کو دینِ کُل سمجھتے ہیں. میں بھی عام مسلمانوں کی طرح دینی انسان کی نشانیاں ممتاز مفتی میں نہیں ڈھونڈ سکتا تھا۔
چھوٹی سی مثال ہے کہ آپ نے کئی بار ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو داڑھی اور زلفوں کے باوجود کئی برے کام کرتے ہیں اور کئی بظاہر مغربی حلیے کے باوجود دردِ دل رکھتے ہیں. مگر ہم لوگوں کا معیار یہی داڑھی، ٹوپی اور زلفیں ہیں۔
ممتاز مفتی نے اس کتاب میں اسی بات پر بحث کی ہے کہ ہم لوگوں نے دین کو عبادات اور مذہبی رسوم تک محدود کردیا ہے. عبادات کی اہمیت اپنی جگہ پر مگر ہمارے یہاں کسی کی مسلمانیت کو جانچنے کے لیے یہی معیارات رہ گئے ہیں. میں نے کئی بار بظاہر مذہبی حلیے والے لوگوں کو ان تمام نقائص میں مبتلا دیکھا ہے جو ہم میں بھی موجود ہیں. سچ تو یہ ہے کہ ایسے لوگ اپنی اذیت پسندی اور ایذا رسانی کی جبلتوں کو مذہب کی ڈھال پر رکھتے ہیں. کسی چھوٹی سی بات پر کسی کے خلاف درخواست دے دینا یا اس کی تنخواہ کٹوا دینا ان کے نزدیک شریعت کے مطابق ہے. مذہب ایک بلیک میلنگ بن گیا ہے۔
ایک مسیحی دوست سے جب مذہب پر بات ہوئی تو وہ اپنے پادریوں کی بدمعاشیاں اور جہالت بتاتا رہا. عیسائیت میں تو سچ پوچھیں، چرچ یا پادری کے پیچھے جانا پڑتا ہے. مذہب کی تشریح وہی کرتا ہے. اگر موجودہ دور میں اسلام کا معائنہ کریں تو کیا ہمارا حال بھی وہی نہیں ہے؟ اکثریت نچلی سطح کے علماء جن سے آپ کا واسطہ پڑتا ہے، کیا وہ ذہانت یا علم کی اس سطح پر موجود ہیں کہ ہم ان سے کچھ سیکھ کر اپنے مذہب کا دفاع کرسکیں؟ ان کی دینی تشریح میں کوما (،) نہیں بلکہ فل سٹاپ (٠) ہے. یہ لوگ اپنی محدود عقل کے مطابق دین کی اپنی تشریح آپ پر تھوپنے کی کوشش کریں گے. کبھی آپ کے محلے یا ہوسٹل میں گشت کرتے ہوئے تبلیغیوں سے نائن الیون کی حقیقت پوچھیں ان کے نزدیک ابھی بھی اس میں شک ہوگا. قبائلی علاقوں میں لڑتے ہوئے مذہبی انتہا پسند ابھی بھی ان کے ہیرو ہی ہیں۔
ممتاز مفتی کی کتب کی سب سے بڑی خوبی ان کی اپنے آپ کو پڑھانے کی اہلیت ہے. تلاش واقعی ایک ایسے انسان کی تلاش ہے جو اپنی ساری زندگی مذہب کا انکاری اور باغی رہا. ایسے شخص کا ذہنی انقلاب واقعی معنی رکھتا ہے. یہ وہ لوگ تھے جو عقلی دلائل پر اس مذہب کے گورکھ دھندے کو سمجھنے کی کوشش کرتے تھے. آج کل کے فیشنی یا موسمی الحادیوں کے عین متضاد. ممتاز مفتی نے اس کتاب میں خدا کی دعوت کو آپ کے سامنے رکھا ہے. قرآن کو کئی غلافوں میں چھپا کر اوپر رکھ دینا اور کہنا کہ وضو اور رہنمائی کے بغیر نہ پڑھو. اس کو کتاب نہ سمجھو بلکہ تعویذ سمجھو. ممتاز مفتی کہتے ہیں کہ ساری زندگی کوشش کرتا رہا کہ کاش کوئی مطلق اردو ترجمے والا نسخہ مل جاتا کہ جس کو واقعی میں ہر وقت اپنے سرہانے رکھ لیتا۔
اس کو کتاب کو پڑھنے سے صرف دو طرح کے گروہ آپ کو روک سکتے ہیں. ایک وہ گروہ جو دین کا ٹھیکیدار ہے. جو اس بات کو تسلیم کر ہی نہیں سکتا کہ ایک صفا چٹ بدصورت آدمی دین کی تشریح کیسے کرسکتا ہے؟ دوسرا گروہ وہ ہے جو اپنے پچھواڑے کا زور لگا کر بھی اپنی کتابوں کی بِکری اِن مفتیوں اور شہابوں جتنی نہیں کر پایا تو شاید فیس بک پر اپنی سستی اور لمبی زبان سے ٹھک ٹھک اشتہار بازی اور طنز و تشنیع والی پوسٹیں ہی لگا سکتا ہے۔ -
لفظ خالی برتن ہوتے ہیں ان میں مفہوم ہم ڈالتے ہیں
لفظ ایک ہوتا ہے ہر شخص کا مفہوم مختلف
میں پانچ حواس کا قیدی ہوں اس لئے میری سمجھ محدود ہے
ہر جہنمی اپنی آگ اپنے ساتھ لاتا ہے
نصیحت منہ سے کہنے والی چیز نہیں ہے کر دکھانے والی بات ہے
جانتے ہو آزادی کیا ہے؟
تمہارے پڑوسی کے کتے کے گلے میں رسی تمہاری آزادی ہے
ہمارے اندر ایک بچہ ہے جو کائنات کو سرسری مگر حیرت کی نظر سے دیکھتا ہے
ایک بڑا ہے جو ہر وقت ڈانٹ ڈپٹ کرتا رہتا ہے
کچھ باتیں کرنے کی ہوتی ہیں کچھ صرف جینے کی
عشق کرنے کی چیز نہیں ہے جینے کی چیز ہے... جب یہ ہوتا ہے تو کچھ اور نہیں ہوتا
خدا گھڑی کی طرح ہر وقت ٹک ٹک کرتا رہتا ہے -
A mesmerizing, amazing, mind-opening and wonderful read. In this book, Mumtaz Mufti, the author of this book, presents the nature of Isalm and the relation of man with Allah Almighty (GOD) in a very different, broaden and meaningful perceptive. This book allows the reader to think deeply, concisely and simply. I have no other words to express my feelings about this book. Either you will agree or disagree, this book gives you the simplest methods to make your bond with Almighty.
-
Sahibo, bus 2 chapters parh lo kafi hai. baki poori kitab redundant hai :)
-
''Talash'', by Mumtaz Mufti is a spiritual novel. It is a book based on mysticism. This novel has rightly stated the greatness and wisdom of Allah in everything. Allah is merciful. ''Talash'' invites Muslims to ponder over the fact that those who reject faith in Allah are rejecting His wisdom. Allah has given high value to human life and human dignity. To uplift humanity, multidimensional efforts are required to develop the multiple facets of human life. Mumtaz Mufti's ''Talash'' invites astray humanity and particularly Muslims to recognize themselves as beloved to Allah. In the Islamic tradition, knowledge has been viewed as light & ignorance as darkness... When human beings are not developed through education then ignorance prevails. Consequently, the individual suffers. That's why spiritual uplift is viewed as a very important aspect of human development. ''Talash'', rightly gives us a message of hope. Allah is the Most Gracious and the Most Merciful, His mercy encompasses all things and is the only source of all the compassion and mercy that exists. He said in Quran: ''My Mercy embraces all things''. Mumtaz Mufti through his intellectual and mystic considerations evokes us from the sleep of ignorance and invites us to contemplate Allah's & human relationship as a beneficial and constructive one...
(Komal Ehsan..) -
I am no one to rate the books written on tasawuf....because the writer is a senior and carries more knowledge about the topic then I can judge.....just five stars cant judge a book.....there could be an infinity of likeness/choices in Tsawuf/Islam/Religion....I love this book.
P:S: The books I have rated so far about religion or tsawuf was a state of mind so I am not going to alter them....I might rate such books later but honestly I am no one to do that. -
Talash is a collection of short stories based on Mumtaz Mufti's quest in discovering the true meaning of Islam and Muslims and addresses some of the major questions concerning the minds of Muslims in the current era.
The book addresses some of the major questions baffling the minds of Muslims in general and addresses them quite comprehensively. The purpose of this collection was to provide readers with an indepth insight on the religion Islam but this seemed more like a compilation of self-contradictions. Also, the idea projected by the author was seering clear of fundamentalist mentality but more often than not I found the author to be endorsing it. -
Amazing, Great book.. there are few such books in world like this one!!!
-
One of the amazing book at first I thought he is totally against Islam and playing with belief but later on I got know that really I got my destination.
-
ي تلاش ايسى ك جس كى كوى منزل نحي.
اسلام أور چيز ح أور كتاب اود.
متعصب لوگ كحتيحن ك اسلام تلوار ك زور پر پهيلا. وه سچ كحتيحن ليكن ي تلوار فولاذ كى نحين ، أسلامى كردار كى تهى.
آيك خاتون كا عشق انسان كو پاگل بنا ديتا ه أور وه كسى جوگا نحين رهتا تو الله كا عشق كيا هو گا؟
هوش ارا ديتا ه اك خاك ك پتلى كا جمال
خود وه كيا هو گا اسي هوش مي لاني والا؟
عشق فرد كا كام ه قوم كا نحين.
دًُر بهى آيك تعلق ه، محبت بهى ايك تعلق هِ.
I don't know about this book. First of all there is a lot contradiction between the way he takes down Alims but than follows others of his own choice. The book is also incredibly positive outlook on Pakistan which is a theme he seems to have borrowed from Qudrat Ullah Shihab. Also the role of the Prophet, Koran and Muslim race has been greatly eulogised. He has also indulged in taking down the Western race without properly looking into reasons why they have done better. I give credit to Mufti for trying to get youngsters out of the doctrinal clutches of Pakistani Islam, but he fails to give them any future direction. Why should the young not be impressed by Western development? Haven't the Westerners after having learned from Muslims doing a great job currently? The issue is, that when knowledge is lost, or moves away from one culture how do you recapture it back? And that is what these scholars need to be thinking about. -
This book is literally outstanding!
When people write something, they write their experiences. Mumtaz Mufti had an interesting perspective.
He was connected to ALLAH by heart, his thoughts were different, actually everything was different for him. He believes in becoming a good person first. Instead of compelling others to tread on the way of Islam, he, himself tries to tread on a straight path.
After reading, reader will surely try to seek all the answers of the questions poses by the book. -
Mumtaz Mufti didn't start well and his ideas were confusing but he kept on improving with the built up. Talash is a controversial book for many and requires a lot of bookish and real-life knowledge to fully comprehend it.
With all of the hype, I neither read it twice nor recommend it to anyone. -
This is an apt depiction of questions baffling our new generation's mind with regards to the place of Religion and God in their lives - individual or collective. A book name 'Yaaft' needs to be written to answer these questions and let the wandering souls settle down on some firm ground. May Allah give me strength to write it.
-
This writer suits me... My favourite writer ever in Urdu literature.He just says simply and conveys everything.
This book is not for the readers of Mufti instead every reader. -
A collection of columns written for a magazine.Good writing style. Fast paced. Extremely Repetitive. Everything was going alright in the starting chapters but took a strange turn in the last few chapters. Seemed like a pamphlet written against the western world. Maybe the writer himself was confused. A good read nonetheless there are many things to learn and enjoy.
-
This book explained very well about islam , Quran and our typical thinking regarding islam. When i started and read writer name mumtaz "mufti" i thought it would be like other books having old concepts, was judging by its cover.
Its totally different
Must read book. -
Mumtaz mufti has always made me feel a very different level of connection with the concept of God and religion. This book was one of those too. Three stars for the redundancy that made it somewhat inessential in some parts. The rest was all the simplicity with which he crafts the words.
-
A brilliant book. Speaks directly to you. Written in a very simple manner that touches the heart because the reader can relate to it. The book poses some questions without giving the answers and challenges the reader to seek them out on his own.
We all know God differently. In the light of our observation, knowledge and experiences but above all in the light of our pre-determined, planted, programmed and conditioned dogmas and beliefs that have been installed by those who think they know it all. Hence we do not research to seek our the true nature of God on our own. This book, I believe, asks its readers to seek Him out themselves.
It is a good insight for the Muslim readers to explore unlimited possibilities in comprehending their knowledge about Islam and being a Muslim on one hand, whereas, on the other it provides a useful insight in to Islam and the Muslim world for the non-Muslims and the western world in order to enable its readers to fully understand the true essence of Islam. -
اس کتاب کو پڑھنے کا صحیح لطف وہی اٹھا سکتا ہے جس نے مفتی صاحب کی آپ بیتی کے دونوں حصے پڑھ رکھے ہوں. مصنف جس نے علی پور میں پرورش پائی،باپ کی محبت اور شفقت سے محروم ایک ایسی عورت کا بیٹا جسے کبھی خوشگوار گھریلو زندگی گزارنا نصیب نہ ہوا. مذہب سے واجبی سا تعلق رکھنے والا جب فرائڈ اور دوسرے مغربی فلسفلیوں کو پڑھتا ہے تو مذہب سے بلکل لاتعلق ہو بیٹھتا ہے.لکھنے بیٹھتا ہے تو جنس کے موضوع پر افسانہ.نگاری کرتا ہے. ہر بات کو دلیل اور منطق سے پرکھنے والا شخص بلآخر روحانی شخصیات سے ملنے کے بعد دوبارہ مذہب اور دین کی طرف مائل ہوتا ہے اور "لبیک" جیسا لازوال سفر نامہء حج تخلیق کرتا ہے.
تلاش میں مصنف بہت سے سطحی اہمیت کے حامل معاملات کو بہت ہی عام فہم لیکن دلکش انداز میں پیش کرتا ہے. وہ اپنی زندگی میں بیتنے والی تلخیوں کا رونا نہیں روتا بلکہ زندگی کو ایک مختلف زاوئیے سے دیکھنے کا سامان فراہم کرتا ہے.
بہت سے لازوال اقوال سے مزین یہ کتاب ایک ادبی شاہکار نہ صحیح،لیکن بلاشبہ ادب کی قابل قدر خدمت ہے. -
Mümtaz Mufti was a great writer he knew how to accompany hus reader from start to end , words , sentences & phrases are awesome, his writing style is as usual best but I don't like this book , nothing is Clearfield but it makes more complicated , he writes against fundamentalist but some times he became himself fundamentalist.
The writer is totally different as he exposed himself in his novel based autobiography "Ali pur ka Alei". -
Talash is a collection of essays. This is the book which will confuse a basic ‘Kalma go’ Muslim and will then give you faith. It presents the basic idea of how a Muslim should be apart from his namaz roza and hajj. This is the book which makes you feel comfortable with being a Muslim and gives you the confidence that you can actually add something positive to this cauldron by just being a Muslim.
-
'anokha ladla', 'I dont belong' and the compulsion of writing the book are going to be my favourite memories from 'Talash'. :)
JazakAllah ul Kher Mufti. -
Baht he achi book. Rab ki talash....
-
Talash By Mumtaz Mufti
" پہلے اسلام میری نظر میں ایک چھوٹا سا خوبصورت سا سنگ مرمر کا تالاب تھا لیکن اب تو وہ بے کراں سمندر نظر آتا ہے وسعت ہی وسعت "
ممتاز مفتی
اس عنوان سے اور بھی کتابیں شائع ہوچکی ہیں مگر یہ کتاب اک عرصے سے میرے ذہن میں گھوم رہی تھی اسی لحاظ سے چلتے چلاتے مجھے یہ انارکلی اتوار بازار میں نظر آئی اور ہم نے دوسری سوچ کو پرے ہٹاتے یہ اٹھا لی اور گھر آتے ہی اسے پڑھنے کا مقصد بنا لیا
🌟 ممتاز مفتی کی لکھائی اور گہری سوچ کا میں پہلے ہی دیوانہ ہوں جب یہ کتاب شروع کی تو مضمامین نے ان کا مزید دیوانہ بنا دیا ایک سے بڑھ کر ایک مضمون ۔ ایسے لگتا کہ یہ تو میری سوچ ہے اور الفاظ مفتی صاحب کے ہیں مفتی صاحب نے بھی نظریات کو ایک طرف سے شروع کیا اور سب کو ترتیب سے آئینہ دکھایا ۔
🌟 اس کتاب میں اسلامی Extremism کی مذمّت سے لے کر سوشلزم کے کمزور حصوں کی نشاندھی کی گئی ہے ۔ مذہب کارڈ جو آج تک چلتا آرہا ہے کیسے وہ مغرب سے مشرق میں آیا کیسے مغربی لوگ روحانیت کی چاہ میں آوارگی میں مصروف ہیں کیسے اکانمی زندگی کا مقصد بنی کیسے کچھ مولوی حضرات مذہب کے اجارہ دار بنے بیٹھے ہیں جیسے کسی زمانے میں پادری بنے بیٹھے تھے
🌟 مفتی صاحب نے بڑے پیار سے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عظمت بیان کی کہ وہ کتنے سادہ اور ذہین انسان تھے ۔ مجھے ایک بات بہت متاثر کی کہ ہم حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ظاہری شخصیت پر زیادہ غور کرتے ہیں لیکن ہم یہ زیادہ غور نہیں کرتے کہ انہوں نے معاملات کو ہینڈل کیسے کیا انکی سمجھداری انکی ذہانت پہ ہم غور نہیں کرتے انکی Strategies جو انتہائی قابل تعریف ہیں ہمیں ان پر بھی غور کرنا چاہیے
🌟 اسلام میں Rationality اور منطق پر بہت زور دیا گیا ہے قرآن بارہا کہتا ہے کہ دیکھو ، جانو ، سمجھو ، غور کرو ۔ تعلیم پر بھی زور دیا ہے کچھ علماء کرام سمجھتے ہیں کہ صرف دینی تعلیم کافی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ سانئسی اور دنیاوی علوم حاصل کرنے کا بھی اسلام کہتا ہے
🌟 مفتی صاحب نے سائنس کے بارے میں بھی خوب لکھا کہ خدا کے بغیر سائنس تو آوارگی ہی ہوئی ۔ ہم ایک ایسے پھیلاؤ کی ترتیب جان رہے ہیں جس کا کوئی تو خالق ہے لیکن ملحد سائنس دان اس معاملے کو ماننے سے ہی انکاری ہیں جبکہ ہر چیز کا کوئی مقصد کوئی منزل تو ہوتی ہے
🌟 آج کا نوجوان جسے ہم مغرب کی پیداوار کہہ دیتے ہیں وہ تو مظلوم ہے ہم نے کبھی اسے سمجھا نہیں اس کی مدد نہیں کی بلکہ اصولوں کے جنجال میں پھنسایا اور مزید مضطرب کیا اور آج کی نسل بھی انہیں مغربی مشرقی نظریاتی مذہبی اصولوں میں پھنسی ہے ہم نے انہیں ایک راہ نہیں دکھائی ہم نے اپنے ہی نوجوانوں کو دھتکارا ۔ مفتی صاحب آج بھی یہی حالت ہے
🌟 اس کتاب میں بہت کچھ ہے اتنا کچھ کے بیان کرنا بھی مشکل ہے ۔ مجھے مفتی صاحب سے کچھ اختلاف ہے اختلاف رائے ہر انسان کا حق ہے ۔ شاید جب یہ مضامین لکھے گئے تب کی بات اور ہو ۔ آج بھی یہی حالات ہیں مگر پھر بھی مجھے مفتی صاحب کی کچھ باتیں ٹھیک نہیں لگی جیسے ان کی دوسرے مذاہب پر گرفت ��ور علماء کے بارے میں بار بار اور بارہا تنقید ۔ شاید جب یہ مضامین لکھے گئے تو کتاب کی شکل میں نہیں تھے اسی وجہ سے مجھے یہ بات محسوس ہوئی کہ کچھ واقعات کچھ باتیں بار بار دہرائی جا رہی ہیں ۔ اگر مفتی صاحب کتاب کے طور پہ لکھتے تو شاید ایسا نہ ہوتا لیکن یہ مضامین کی صورت میں شائع ہوئے تب ہی چیزیں دہرائی گئیں یاد رکھیں تب مفتی صاحب کی عمر بھی نوے سال سے اوپر تھی۔
کسی نے کچھ لکھ دیا کہہ دیا ہو تو اس وقت کے وقت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے کہ شاید تب حالات ایسے تھے تب صورت حال اور تھی ۔
🌟 یہ کتاب ضرور پڑھیں میں اتنا کچھ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں اور باتوں میں ادھر ادھر نکل جاتا ہوں ۔ سو ابھی کیلئے اتنا ہی یہ کتاب سوالات اور جوابات کا مجموعہ ہے ایک بہترین کتاب♥️ ۔ مفتی جی ! ایک بہترین سوچنے سمجھنے اور لکھنے والے انسان تھے ♥️
بس اتنا ہی
اوراق : 264
احسن افتخار
امید ہے آپ مجھے جانتے ہونگے -
کتاب کا ریویو لکھنے سے پہلے ایک اعتراف:
اس کتاب کو پہلی بار میں نے اس وقت پڑھا تھا جب مجھے اپنے تئیں نیک اور با ادب ہونے کا بہت زعم تھا۔ جب میں نے ابھی باہر نکل کر آٹے دال کا بھاؤ معلوم نہیں کیا تھا اور مجھے مفتی جی کی باتیں مبالغہ آرائی کا نمونہ اور کسی حد تک گستاخانہ لگتی تھیں۔ اب جب پختگی کی عمر میں اسے دوبارہ پڑھا ہے تو نہ صرف یہ کہ چودہ طبق روشن ہو گئے ہیں بلکہ اپنی کج فہمی پر شرمساری بھی ہے۔
مفتی جی نے کتاب نہیں لکھی، اثاثہ چھوڑا ہے جو بعید نہیں کہ روز قیامت انکی بخشش کا سامان بن جائے۔ اس کتاب کو پڑھ کر حقیقی معنوں میں اسلام پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ مفتی جی نہ خود دھوکے میں ہیں نہ ہی قاری کو رکھنا چاہتے ہیں لہذا انہوں نے اصلاح احوال کی کڑوی دوا بغیر منافقت کی لگی لپٹی کے، ہمارے حلق میں انڈیل دی ہے۔
کتاب میں مغربی تہذیب کی مدلل انداز میں ترجمانی اور ان کے مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے جس میں نفرت، بے نیازی اور حقارت کے بجائے دل سوزی اور ہمدردی کا پہلو ہے۔
مذہب کے رکھوالوں کے عمومی رویے اور اس میں پوشیدہ منافقت ، خود غرضی اور کوتاہ نظری کی نشاندہی اس کتاب کا ایک اور نمایاں بلکہ مرکزی پہلو ہے۔
مفتی جی اسلام کو محض جند عبادت کا مجموعہ ماننے کے سخت خلاف ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کائنات ہر غور و فکر اور جدید علوم کا حصول،مگر خالق کے حوالے کے ساتھ، بھی عین اسلام ہے۔ انکے مطابق اللہ کے حوالے کے بغیر کائنات کے بھید سمجھنے کی کوشش کرنا بھٹکنے کی پہلی سیڑھی ہے۔
کتاب میں غیر مسلموں اور نومسلموں کی قبول اسلام کی داستانیں اور اسلام کے بارے میں انکے تاثرات بھی درج ہیں۔
کتب کے آخر میں مفتی جی بتاتے ہیں کہ انہوں نے "تلاش" لکھنے کا سفر کب، کیسے،اور کیوں شروع کیا !
کتاب پڑھتے ہوئے کئی مقام ایسے آئے کہ بے اختیار حلق میں آنسوؤں کا گولا سا پھنس گیا اور اللہ پر ایسا لاڈ آیا جو شاید پہلے کسی خالصتاً مذہبی کتاب کو پڑھ کر بھی نہ آیا ہو گا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار و سیرت کا نقشہ اس منفرد انداز میں کھینچتے ہیں کہ تقدس اور عقیدت کے ساتھ ساتھ ایک انوکھی اپنائیت بھی جاگتی ہے۔
کتاب کا اسلوب بہت منفرد ہے کو بادی النظر میں شاید بولڈ اور گستاخانہ لگے مگر حقیقت میں دلبرانہ اور معصومانہ ہے۔ انکے طرز تحریر میں بچوں جیسا تجسس اور جستجو اور جوانوں جیسا باغی پن بھی ہے۔
اس کتاب کو ایک بار ضرور پڑھیں۔ یا تو یہ آپکو شکوک میں مبتلا کرے گی یا پھر شکوک کا پردہ چاک کرے گی۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے اسے دماغ لگا کر پڑھا ہے یا دل کی آنکھ کھول کر۔۔۔۔۔ -
تلاش از ممتاز
کوئی ایسی کتاب جسے پڑھتے ہوئے ہر ہر سطر ہائی لائٹ کرنے کا دل چاہا ہو؟ یا کم از کم کوئی ایسا صفحہ نا ہو کہ جس میں ایک بھی جملہ ہائی لائٹ نا کیا ہو
میرے لیے ممتاز مفتی کی کتاب تلاش ایسی ہی ایک کتاب تھی
ایسی کتاب جسے ختم کرتے ہوئے آپکا دل بیٹھی جا رہا ہو کہ جیسے بہت محبوب دوست کو الوداع کہا جا رہا ہو اور پتہ ہو کہ دوبارہ کبھی بھی اس سے ملاقات ایسے نہیں ہو سکے گی جیسے پہلے تھی
ایسی کتاب جسے آپ ہت شخص کو تجویز کریں
کتاب کی بات کی جائے تو طرز بیان مفتی صاحب کا ایسا ہے کہ کسی بھی سمجھدار انسان کا دل موہ لے، مزے کی بات یہ لگتی ہے کہ وہ ہم نصیحتیں کر بھی رہے ہوتے ہیں لگنے بھی نہیں دیتے کہ نصیحت کر رہے ہیں کیونکہ اپنے پہ گزری ہی بتا رہے ہوتے ہیں سچی کھری جو کہی نا کہی ہم پر بھی گزر رہی ہوتی. کتاب میں ایک جگہ لکھتے ہیں
"میں کوئی عالم نہیں ہوں الحمدللہ کہ آپ کو سبق پڑھاؤں، نا میں کوئی دانشور ہوں الحمدللہ. نا میں آپ کو نصیحت کر رہا ہوں"
کتاب میں ایک خاص نقطہ جس پر بات کی گئی ہے( جو سمجھ رکھنے والے ہر انسان نے محسوس کی ہوگی) وہ ہمارے رہبر ہمارا علما اکرام کا اصل اسلام ہم سے چھپا کر اپنی مرضی کا اسلام ہم تک پہنچانا ہے، کتاب میں آج کے نوجوانوں کو قرآن کی طرف متوجہ کرنے کی بڑی اچھی ٹِرک استعمال کی ہے یہ بتا کر کہ کیسے کیسے اسلام، قرآن عقل و تحقیق کا قائل ہے(یہ بات بھی آج کل کے رہبروں سے سنیں گے تو نہیں پتا چلے گی،کہ وہ تو خود اجارادار بننے کی خواہش میں اس بات کی منافی کرتے ہیں) نا کہ باقی مذاہب کی طرح جو سائنس اور سائنسدانوں کو ہمیشہ سے لعن طعن کرتے آئیں
اگر آپ اس بات کے حامی ہیں کہ سائنس اور اسلام ایک ہی طرف ہے تو یہ کتاب آپکو سکون بخشے گی اگر آپ اس بات کے حامی نہیں ہیں تو پھر تو آپ کو ضرور ہی یہ کتاب پڑھنی چاہیے
کتاب میں کچھ غیر مسلم کے مسلمان ہونے کے بعد دئیے گئے بیانات بھی شامل ہیں
اگر آپکو بھی اللہ کے پیار کی بجائے اللہ کا ڈر سکھایا گیا ہے اور اسلام جنت جہنم کے چکر سے آگے کچھ نہیں ہے بتایا گیا ہے تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے
اگر آپ نے یہ سن رکھا ہے کہ اس دنیا کو چھوڑ دو بس آخرت کی تیاری میں رہو تو بھی یہ کتاب پڑھیں
کتاب میں بہت سے چھوٹے چھوٹے قصے کہانیاں بھی شامل ہیں جنہیں ہم بچوں کو بیڈ ٹائم پر سنا سکتے ہیں
گویا کبھی بھی آپ یہ کتاب پڑھتے ہیں تو کسی نا کسی مقام پر خود کو ریلیٹ کر سکے گے یا کم از کم کچھ نا کچھ تو ایسا سیکھیں گے کہ یہ کتاب پڑھنا اچھا فیصلہ تھا کہہ سکیں
#تعمیل_فضہ
Ig@nudrat_bhen -
ممتاز مفتی کی کتاب'تلاش' پر میرا جائزہ۔
مصنف کے بارے میں الفاظ: ممتاز مفتی آزاد خیالات کے حامل ایک غیر ہم آہنگ مصنف سمجھے جاتے تھے۔
اس کتاب میں ممتاز مفتی سچائی اور ایک صحیح معنوں میں مسلمان کی تلاش پر لکھتا ہے۔ مفتی صاحب لکھتے ہیں کہ اسلام دوسرے مذاھب سے اس وجہ سے ایک علیحدہ اور منفرد ہے کیونکہ دوسرے سارے مذہبوں میں لوگوں پر سوچنے اور غور وفکر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنے سے اس مذہب کے اجارہ گر (ٹھیکیدار/ مولوی/پادری) ان پر غیر مذہبی ہونے کے فتوے ڈالتے ہیں۔ اسلام کی اک خاص خوبی یہ ہے کہ اس نے علماء دین اور مولوی حضرات کو کوئی رتبہ اور حیثیت نہیں دی ہے۔ اسلام میں سب برابر ہیں اور سب کی ایک ہی جیسی حیثیت ہے۔
مفتی صاحب لکھتے ہیں کہ مجھے آج تک پتہ نہیں چلا کہ اسلام کیا ہے۔ کیونکہ اگر اسلام محظ اک مذہب ہوتا تو سمجھ آجاتا لیکن اسلام تو ہر چیز میں ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ اسلام اور قرآن سب عالم یعنی کہ ساری دنیا کے انسانوں کے لئے آیا ہے۔ قرآن کریم کو ایک سائنس کی کتاب بھی کہہ سکتے ہیں، تاریخ کی کتاب بھی کہہ سکتے اسی طرح ادب، سیاسیات، معاشیات، قانون، فلسفے اور آزاد خیالی کی کتاب بھی کہہ سکتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہم میں اسلام اجارہ گر (ٹھیکیدار) پیدا ہوئے جو ہمیں تو نماز قائم کرنے کی اور عبادات کرنے نصیحتیں تو کرتے ہیں لیکن یہ نہیں کہے گا کہ اسلام اک آزاد خیال مذہب ہے۔ اللّٰہ تعالٰی قرآن کریم میں کہتا ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ "اے میرے بندے! تم سوچو، غور وفکر کرو اور سمجھو اور پھر میرا یقین کرو اور اگر پھر بھی نہیں سمجھے تو ان کے پاس جاؤ جو سمجھتے ہیں پھر سوچو ، غور وفکر کرو اور سمجھو پھر میرا یقین کر لو۔"
اسلام کی ہہی تو اچھی بات ہے کہ وہ اپنے پیرو کاروں کو سوچھنے، غور و فکر کرنے اور سمجھنے کی آزادی دیتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں مولوی حضرات کہتے آئے ہیں کہ زیادہ نہ سوچو اور نہ ہی بات کی باریکی تک جاؤ بس جو بات ہے اسے آپ کو ماننا ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ سمجھیں۔ لیکن دراصل اسلام تو سمجھنے کی چیز ہے۔ ہمارے مولویوں نے ایسی باتوں پر زور دے رکھا ہے کہ بیت الخلاء میں داخل ہوتے ہوئے پہلے کونسا پاؤں اندر لینا ہے اور نکلتے ہوئے کونسا۔ ان کی آوازیں غیر انسانی مانند ہوتی ہیں یہ مخلوقات آواز حلق سے نکالتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم باقی لوگوں سے افضل ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اللہ تعالیٰ سادگی اور عاجزی پسند ہے۔
خیر اس کتاب میں بےشمار باتیں آپ کو پڑھنے کو ملیں گی۔ دل چاہتا ہے کہ سب باتیں لکھ ڈالوں لیکن میں اب F10 markaz میں دوست کیساتھ بیٹھا ہوں تو اس لیے اب کیلئے اتنا ہی سہی۔ -
The book "Talash" explores the various themes of spirituality. The author discusses different topics of Islam and spirituality to search for the right path. He heavily criticized the scholars of Islam in that they have narrowed the concept of religion to a certain set of rules and haven't understood the true spirit of it. Quoting several verses from the Holy Quran, the author tries to show that, unlike other religions, having a scientific mindset is commendable in the eyes of Allah Almighty. He quoted the examples of Muslim scientists in the golden age of Islam who tried to observe the world around them just for the sake of Allah, then how come these scholars have built such a narrow mindset as to declare anyone lost (gumrah) who disagrees with their interpretation of Islam?
Overall, I liked the book and agreed with most of the points raised by the author. As the book was published in 2006 and probably written in the 90s, it is missing on many current topics.