Title | : | Samay Ka Bandhan / سمے کا بندھن |
Author | : | |
Rating | : | |
ISBN | : | 9690006126 |
Language | : | Urdu |
Format Type | : | Hardcover |
Number of Pages | : | 192 |
Publication | : | First published January 1, 1986 |
ان افسانوں میں ممتاز مفتی کے ذہنی افق کے سبھی منظر دکھائی دیتے ہیں۔ ان افسانوں میں نظر آتا ہے کہ ممتاز مفتی حیات کو بڑے اعتماد اور فنکارانہ چابک دستی سے کئی رنگوں اور لہجوں میں پیش کرنے پر قادر ہیں۔
Samay Ka Bandhan / سمے کا بندھن Reviews
-
عکسی مفتی نے کہیں لکھا تھا کہ ممتاز مفتی کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کہی بات قاری تک پہنچتی ہے۔
مفتی جی کے ذہنی ارتقاء کے دورِ آخر میں لکھی گئی کتابیں پڑھ کر اس رائے کے ماننے کو دل چاہتا ہے۔ ۔ ۔ مشکل سے مشکل بات قابلِ فہم انداز میں 'ڈیل' کرنے کا جو سلیقہ ممتاز مفتی کو ملا وہ اب تک بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔
بات کہہ دینے کا یہی سلیقہ طریقہ سمے کا بندھن میں بھی نظر آتا ہے۔
روحانیت، یک طرفہ محبت اور اُس میں استقامت، ناکامیء محبت کی نفسیات، دو رُخا پن، کٹرہ رنگین اور طوائف مفتی جی کے روایتی پسندیدہ موضوعات ہیں جن پر لکھے گئے افسانے دیگر افسانوی مجموعوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ مفتی جی سے واقف قارئین کے لئے شاید موضوع کی تکرار باعثِ دلچسپی نہ ہو تاہم میرے جیسے عقیدت مندوں کے لئے ان کے قلم سے لکھا گیا ہر جملہ نعمت غیر مترقبہ ہے۔
چند جملے آپ سب کی نذر
محبت تو کوئی بڑی مشکل نہیں۔ مغرب میں تو محبت کا مفہوم جنسی ملاپ ہوتا ہے یا توجہ طلبی کا جنون، اور بس۔
محبت تو ایک ہاتھ کی تالی ہے۔ اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے، نہ شکایت کی۔ نہ وفا کی شرط، نہ بے وفائی کا گلہ۔
محبت کیا ہے؟ اپنی وِل سرینڈر کردینا۔ اپنی مَیں دوسرے کے تابع کر دینا۔
مہاراج! پریم، چکر سمان چلے ہے، جھولن سمان نہیں۔ جو چکر سمان چلے وہ کشٹ بن جاوے ہے۔
سمجھانا آسان ہوتا ہے۔ سمجھنا بہت مشکل۔ -
A beautiful set of amazing short stories. I loved reading this one.
-
Disappointment at its finest!
(Mufti g was probably immature at the time. This book is a third-rate collection of mediocre stories :((
What a bummer!